ایلون مسک اپنی پرانی پیشکش پر ٹوئٹر خریدنے کو تیار

ایلون مسک اپنی پرانی پیشکش پر ٹوئٹر خریدنے کو تیار
ایلون مسک اپنی پرانی پیشکش پر ٹوئٹر خریدنے کو تیار

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کی اپنی پیشکش پر آگے بڑھنے کا سوچ رہے ہیں. بلومبڑگ کی جانب سے یہ خبر دیے جانے کے بعد ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا.

انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ خبر سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمت 12.7 فیصد بڑھی جب کہ ایلون مسک کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں تین فیصد کمی ہوئی ہے.

ایلون مسک نے ایک ٹوئٹر انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپریل میں کی گئی اپنی پیشکش پر آگے بڑھنے کو تیار ہیں. خیال رہے کہ انہوں نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش کی تھی تاہم وہ بعد میں اپنی ڈیل سے پیچھے ہٹ گئے تھے. 

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -سائنس اور ٹیکنالوجی -