مریم نواز لندن روانگی کیلئے لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئیں

مریم نواز لندن روانگی کیلئے لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئیں
مریم نواز لندن روانگی کیلئے لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز گزشتہ روز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد  لندن روانگی کیلئے لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی ہیں، نجی ایئر لائن کی پرواز سے 10 بجے لندن روانہ ہونگی۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق  لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ  تعالیٰ کا شکر ہے کہ والد سے ملنے لندن جا رہی ہوں، اپنے احساسات بیان نہیں کر سکتی، نجی ٹی وی نے مریم  نواز کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے، 

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا، مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -