مفتاح اسماعیل کے دور میں پٹرولیم مصنوعات پر اضافی لیوی وصول کی گئی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

مفتاح اسماعیل کے دور میں پٹرولیم مصنوعات پر اضافی لیوی وصول کی گئی ، نجی ٹی ...
مفتاح اسماعیل کے دور میں پٹرولیم مصنوعات پر اضافی لیوی وصول کی گئی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے انکشاف کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے دور میں 2ماہ تک پٹرولیم مصنوعات پر اضافی لیوی وصول کی گئی، جس سے 22 ارب روپے جمع ہوئے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ارکان نے انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف)پروگرام کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا اور مفتاح اسماعیل کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی پر وزیر مملکت برائے خزانہ سے جواب طلب کیا، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اراکین کے سامنے انکشاف کیا کہ مفتاح اسماعیل کے دور میں اضافی پٹرولیم لیوی لگ گئی تھی جس کے بعد 2 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 22 ارب روپے جمع ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق عائشہ غوث پاشا نےکہا کہ آئی ایم ایف کی کسی شرط کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ، پاکستان پروگرام اور شرائط پر عمل درآمد کیلئے پر عزم ہے، ہمیں آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے دیگر مالیاتی اداروں سے بھی پیسے ملنے ہیں،وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے معاہدے طے ہیں اور جو ہم نے اُن سے بات کی اُسے ہر صورت پورا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سیلاب کی وجہ سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے،  وزیر اعظم نے اقوام متحدہ اور آئی ایم ایف کو صورت حال سے آگاہ کیا ہے، عالمی برادری پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -