”وعدے پر عمل کریں گے، مدت ملازمت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا“آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے واضح کر دیا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”مدت ملازمت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا“ , وعدے پر عمل کریں گے، مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کر چکیں اور اس طرح دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہو جاؤں گا ،اپنے وعدے پر عمل کریں گے ،
رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھاکہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دارکی ترجیح ہونی چاہیے،مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے گی،اور نہ ہی مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکاری ممکن ہے ۔