کراچی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار زخمی

کراچی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار زخمی
کراچی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار زخمی

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد کے علاقے ملیر میں  ناکے پر چیکنگ کے دوران نامعلوم افراد  کی فائرنگ سے 2رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے حوالے سے بتایا کہ رینجرز اہلکار ملیر میں چیکنگ کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں کو اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے فرار ہوگئے،موٹر سائیکل پر سوار رینجرز کے اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کے دونوں اہلکار زخمی  ہوگئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -