پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 335 ڈینگی مریض رپورٹ

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 335 ڈینگی مریض رپورٹ
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 335 ڈینگی مریض رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 335 مریض  سامنے آگئے ہیں، رواں سال پنجاب سے 7775ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 

نجی ٹی وی "جیو نیوز " کے مطابق لاہور سے 158، راولپنڈی سے 100،  گوجرانوالہ سے 31، ملتان سے 13، اٹک سے 6، شیخوپورہ، گجرات اور سیالکوٹ سے 5،5 ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں،سیکرٹری صحت نے بتایا کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے7775 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 3310 کیسز لاہور سے سامنے آئے جب کہ 24گھنٹوں کےدوران ڈینگی بخارسےگوجرانوالہ میں ایک شخص دم توڑگیا۔

سیکرٹری صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے 10اموات رپورٹ ہوچکی ہیں اور ہسپتالوں میں 885 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -