بھارت میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا ، 25 افراد ہلاک ، متعدد زخمی 

بھارت میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا ، 25 افراد ہلاک ، متعدد زخمی 
بھارت میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا ، 25 افراد ہلاک ، متعدد زخمی 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اترکھنڈ میں شادی کے لیے جانے والی باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر کھنڈ کے علاقے پوری گروال میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سمدی گاو¿ں کے قریب گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے، باقی مسافروں کو ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -