بھارت میں گرل فرینڈ کو ہاسٹل بلاکر ڈاکٹر نے دوستوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت میں گرل فرینڈ کو ہاسٹل بلاکر ڈاکٹر نے دوستوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی ...
بھارت میں گرل فرینڈ کو ہاسٹل بلاکر ڈاکٹر نے دوستوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اترپردیش میں ڈاکٹر نے گرل فرینڈ کو ہاسٹل بلا کر دو دوستوں کے ہمراہ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا ، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ڈاکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک لڑکی سے دوستی کی اور اسے ملنے اپنے ہسپتال بلایا، لڑکی جب ہسپتال پہنچی تو بہانے سے ہاسٹل کے کمرے میں لے گیا جہاں اس کے 2 دوست ڈاکٹرز بھی موجود تھے،رپورٹ کے مطابق لڑکی پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہے ، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے، لڑکی واپس اپنے گھر لوٹ گئی اور اہل خانہ کے زور دینے پر پولیس میں مقدمہ درج کرادیا۔

پولیس نے ہسپتال پر چھاپہ مار کر لڑکی کے دوست ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا جب کہ دیگر 2 ڈاکٹرز فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -