"اپنے قد کے مطابق باتیں کیا کریں، آپ جس ڈنڈے پر بیٹھے ہیں"رانا ثنا اللہ کے ٹوئیٹ پر فواد چودھری کا شرمناک جوابی وار

"اپنے قد کے مطابق باتیں کیا کریں، آپ جس ڈنڈے پر بیٹھے ہیں"رانا ثنا اللہ کے ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹر پر رانا ثناءاللہ کو لفظی ’ جنگ ‘ کے دوران مات دینے کیلئے انتہائی شرمناک الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے تمام حدیں پار کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر داخلہ اور سینئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیے بغیر ٹوئٹ کی کہ تم آؤ تو سہی ،چھپ کر نہ بیٹھ جانا، اسلام آباد پر چڑھائی کر کے دکھاؤ، میرا بھی تم سے وعدہ ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے پارٹی سربراہ پر بغیر نام لیئے کیئے جانے والی تنقید کا جواب دینے کیلئے انتہائی غیر اخلاقی الفاظ کا چناﺅ کیا اور کہا کہ ” اپنے قد کے مطابق باتیں کیا کریں، آپ جس ڈنڈے پر بیٹھے ہیں ۔۔۔۔“

خیال رہے کہ پشاور میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کیلئےکال دے سکتا ہوں، سب کو جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا۔

مزید :

قومی -