پاکستانی مڈل آرڈر کیوں پرفارم نہیں کررہا؟ سابق کرکٹر اعجاز احمد نے وجہ بتادی

پاکستانی مڈل آرڈر کیوں پرفارم نہیں کررہا؟ سابق کرکٹر اعجاز احمد نے وجہ ...
پاکستانی مڈل آرڈر کیوں پرفارم نہیں کررہا؟ سابق کرکٹر اعجاز احمد نے وجہ بتادی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق کرکٹر اور پاکستان جونیئر لیگ کی "گوجرانوالا جائنٹس "کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ 20 اوورز کے میچ میں مڈل آرڈرز کو کم اوورز مل رہے ہیں، اوپنرز آؤٹ ہوتے ہیں تو پھر کم اوورز کی وجہ سے مڈل آرڈر پر دباؤ  آجاتا ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق  اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت بیک کرنے کی ضرورت ہے ، ہم سب کو اس کو بیک کرنا چاہیے۔ اگر میں کہوں کہ میں بیٹنگ لائن اپ سے مطمئن ہوں تو یہ ڈپلو میسی ہو گی ،ہمیں اس وقت جو ٹیم بنی ہےاور جو ٹیم ورلڈکپ کے لیے گئی اس کو بیک کرنا ہے۔ایک عرصے سے بات ہو رہی ہے کہ مڈل آرڈر میں مسئلہ ہے ، ہمیں مڈل آرڈر کے بیٹرز نہیں مل رہے ، میں اسے کوئی مسئلہ نہیں سمجھتا ۔ بابر اعظم اور محمد رضوان بحیثیت اوپنرز بہت اچھا کھیل رہے ہیںاور جیسے ہی ہمارے اوپنرز آؤٹ ہوتے ہیں تو مڈل آرڈر کے پاس بہت کم اوورز بچتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر دباؤ آ جاتا ہے ۔

اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ اوپنر  اگر  نئی گیند کھیل سکتے ہیں تو پھر پرانی گیند کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ، چوتھے پانچویں نمبر کے بیٹر سے اوپن کرائیں گے تو پھر ایشو ہو گا۔ شان مسعود کو کھلایا گیا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں انہوں نے رنز بھی بنائے ہیں۔

مزید :

کھیل -