پاسپورٹ واپسی کے بعد لندن روانگی ، مریم نواز کا تازہ بیان آگیا

پاسپورٹ واپسی کے بعد لندن روانگی ، مریم نواز کا تازہ بیان آگیا
پاسپورٹ واپسی کے بعد لندن روانگی ، مریم نواز کا تازہ بیان آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز  لاہور ہائیکورٹ سے گزشتہ روز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد  آج نجی ایئر لائن کے ذریعے لندن روانہ ہو گئی ہیں،علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب جہاز لینڈ کرے اور کب میں اپنے والد سے ملوں۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے مریم  نواز کے فیملی  ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز1 ماہ تک لندن میں قیام کر سکتی ہیں اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ ہی وطن واپس آئیں،  دوسری جانب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کچھ روز بعد لندن روانہ ہوں گے. یاد رہے کہ مریم نواز کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ان کا پاسپورٹ 3 سال عدالتی تحویل میں رہنے کے بعد واپس ملا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -