سیاست دان کیلئے ایک مدت کی نااہلی بہت ، تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے ، خواجہ آصف

سیاست دان کیلئے ایک مدت کی نااہلی بہت ، تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے ، ...
سیاست دان کیلئے ایک مدت کی نااہلی بہت ، تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے ، خواجہ آصف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیاستدان کیلئے ایک مدت کی نااہلی بہت ہوتی ہے، تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی "جیو  نیوز "کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین تقاضا کرتا ہے کہ جو نیوٹرل ادارے ہیں اُن کو جانور نہ کہا جائے ،  اُن کو میر جعفر اور میر صادق نہ کہا جائے اور غداری کے الزامات نہ لگائے جائیں ، اگر آج عمران خان آئین کی پاسداری کی قسم دے رہے ہیں تو انہیں تحریک عدم اعتماد کو تسلیم کرنا پڑے گا ۔

رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کو صادق اور امین قرار دیا گیا اُن کی ہی وجہ سے آج ملک کا یہ حال ہے، صادق اور امین کا لفظ ہم گناہ گاروں کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا۔

مزید :

قومی -