صدر مملکت عارف علوی نے 5 مجرموں کی موصول ہونے والی رحم کی اپیلوں پر فیصلہ کر دیا 

صدر مملکت عارف علوی نے 5 مجرموں کی موصول ہونے والی رحم کی اپیلوں پر فیصلہ کر ...
صدر مملکت عارف علوی نے 5 مجرموں کی موصول ہونے والی رحم کی اپیلوں پر فیصلہ کر دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت نے سزائے موت پانے والے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے جن 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئی ہیں ان میں محمد شعبان، محمد عمران، محمد افضل، محمد اکبر اور محمد اصغر شامل ہیں، ان تمام مجرموں کے خلاف سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہوئے۔

ایوان صدر کے مطابق محمد شعبان کو 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی اور 2بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا جب کہ محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ایوان صدر کے مطابق محمد اکبر اور محمد اصغر نے 2 افراد کو معمولی جھگڑے پر قتل کیا تھا۔

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا، صدر کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی دی گئی سزائیں معاف، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -