راولپنڈی ، کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کیلئے کرایہ دار نے 3 بھائیوں کو قتل کر دیا

راولپنڈی ، کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کیلئے کرایہ دار نے 3 بھائیوں کو قتل ...
راولپنڈی ، کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کیلئے کرایہ دار نے 3 بھائیوں کو قتل کر دیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرایہ دار نے جائیداد ہتھیانے کیلئے 3سگے بھائیوں کو قتل کردیاجبکہ ایک بھائی غائب ہو چکا ہے، مرکزی ملزم کے انکشافات نے ہالی ووڈ فلم  کی کہانیوں کوپیچھے چھوڑ دیا ۔

نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق راولپنڈی میں کرائے دارنے کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کیلئے 4سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹا دیا،متاثرہ خاندان میں بس 2 بھائی اور ایک بہن باقی بچے ہیں.  پولیس کے مطابق 27 ستمبر کو ماجد نامی شخص کا قتل ہوا تو اس کی تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں  ایک رکشہ کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا ، رکشہ ڈرائیو رعمران کو جب مشکوک گھبراہٹ پر پکڑا تو 11 سال پرانا پلان سامنےآیا اور لرزہ خیز 3 قتل کی کہانی سامنے آگئی. راولپنڈی پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے گھناؤنا منصوبہ بے نقاب کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم عمران ماجد نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہو رہا تھا، مقتول 19 جولائی 2022 کو قتل کیے گئے اپنے بھائی ساجد کے کیس کا مدعی بھی تھا، انکے تیسرے بھائی ارشد کو 2 سال پہلے پمز میں قتل کرکے موت حادثاتی ہونے کا ڈھونگ رچایا گیا تھا، ان سب کا ماسٹر مائنڈ ان کا اپنا کرائے دار جاوید اکرام ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 2سال میں 3 بھائیوں کو راستے سے ہٹایا اور چوتھے بھائی واجد کو 11 سال پہلے نشے کی لت لگا دی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا، لالچی کرائے دار کے اس گھناؤنے منصوبے کی بنیاد پیر ودھائی کے محلہ اسلام پورہ میں تقریباً 96 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد بنی. ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی پولیس وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ مقتولین کی وہاں پر تقریباً 7 سے 8 کنال جائیداد ہےجس کی قیمت کروڑوں میں بنتی ہے۔

مقتولین کے لواحقین کا کہنا ہے ملزم عمران نہ پکڑا جاتا توماسٹر مائنڈ جاوید اپنا مکروہ مقصد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا تھا،ملزم نے اپنی پلاننگ میں عمران کو شامل کیا جبکہ عمران نے عامر نامی شخص سے اسلحہ حاصل کیا،پولیس تینوں کو گرفتار کرچکی ہے۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -