بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 
بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش میں گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے صبح معمول کی پرواز بھری جس میں 2 پائلٹس سوار تھے جوکہ اروناچل پردیش کے علاقے توانگ کے قریب صبح 10 بجے گر کر تباہ ہو گیا ۔ لیفٹیننٹ کرنل سوربھ یادیو کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دوسرے پائلٹ کا علاج جاری ہے ۔فی الحال ہیلی کاپٹر کے کریش کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید :

بین الاقوامی -