"ہائے امی جی سردی"نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد شاداب خان کا پیغام

"ہائے امی جی سردی"نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد شاداب خان کا پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کا سکواڈ سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ چکا ہے جہاں سردی نے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو" امی جی " کی یاد دلا دی ہے ۔

 شاداب خان نےسوشل ویب سائٹ انسٹاگرام پر کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہمراہ تصویر شیئر کی، تصویر میں تینوں کھلاڑیوں کو شدید سرد موسم کے باعث مفلر اور گرم کپڑے پہنے دیکھا جاسکتا ہے،شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ "ہائے امی جی سردی"۔

View this post on Instagram

A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ کا موسم  ان دنوں سرد رہتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 2سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے وہاں  آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کل بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے.دوسری جانب نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں موسم سرد رہے گا جبکہ شہر میں برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شام کے وقت ہونے والے میچز کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو سخت موسمی حالات کا سامنا ہو گا،پاکستانی ٹیم آج ہوٹل میں ہی رہے گی کیوں کہ آج ٹیم  کے لیےکرکٹ ٹریننگ شیڈول نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -