پی سی بی نے دوران پرواز شاداب خان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی

پی سی بی نے دوران پرواز شاداب خان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا ...
پی سی بی نے دوران پرواز شاداب خان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی سالگرہ سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ  جاتے ہوئے سفر کے دوران جہاز میں منائی گئی ، پاکستان کرکٹ بورڈنے کھلاڑیوں کی جانب سے شاداب کی  سالگرہ منانے  کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاداب خان کی 24 ویں سالگرہ کا کیک گزشتہ روز جہاز میں کاٹا اور تصاویر بھی بنائیں۔سیریز میں پاکستان اور بنگلا دیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،سہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے،پاکستانی ٹیم ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی ، سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔

مزید :

کھیل -