اساتذہ قوم کے محسن، عزت و تکریم کو یقینی بنایا جائے گا,عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام

اساتذہ قوم کے محسن، عزت و تکریم کو یقینی بنایا جائے گا,عالمی دن کے موقع پر ...
اساتذہ قوم کے محسن، عزت و تکریم کو یقینی بنایا جائے گا,عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا  اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں، آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اساتذہ ہمارے ذہنوں کو نئی جلا بخشتے ہیں اورہمیں ایک بہتر انسان بننے میں مدد دیتے ہیں، طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے۔میں اپنے اور تمام اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں، میں آج جس مقام پر ہوں اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے،رہنمائی، دوستی، لامتناہی تعاون اور مہربانی، یہ وہ الفاظ ہیں جو میں اساتذہ کے ساتھ منسلک کرتا ہوں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ استاد کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے، اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالب علم معاشرے میں عزت و شہرت کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے، اساتذہ کی عزت و تکریم سب کا فرض ہے۔

مزید :

قومی -