آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ، خواجہ آصف نے اہم بیان جاری کر دیا

آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ، خواجہ آصف نے اہم بیان جاری کر دیا
آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ، خواجہ آصف نے اہم بیان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے 5نام آتے ہیں ،اس میں سے ایک شخص کو تعینات کیا جاتا ہے۔روایت موجود ہے کہ ان ناموں کے علاوہ بھی  تقرری کی جاتی رہی ہے۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی  کا عمل اس ماہ کے آخر یا پھر نومبر کے آغاز پر شروع ہوسکتا ہے۔

 نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نومبر کے ہول پڑ رہے ہیں، وہ بھی خیرو عافیت سے گزر جائے گا، انتخابات اپنے وقت پر  ہی ہوں گے۔  آڈیو لیکس سے عمران خان کی بیرونی ساز ش کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، یہ آڈیو لیکس میں بار بار کہتے رہے کہ امریکا کا نام نہیں لینا ،  عمران خان کو جو ہاتھ کھلاتاہے یہ اسی کوکاٹتا ہے، عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ اس عہدے کے اہل ہی نہیں تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -