بیوروکریسی کو "انسانیت" سیکھنے کی ضرورت ،اراکین سینٹ نے امتحانات میں اخلاقیات کا امتحان شامل کرنے کی سفارش کر دی

بیوروکریسی کو "انسانیت" سیکھنے کی ضرورت ،اراکین سینٹ نے امتحانات میں ...
بیوروکریسی کو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اراکین سینٹ بھی بیوروکریسی کے ناروا رویے سے پریشان ہوکر افسران کیلئے "اخلاقیات اور انسانیت" سیکھنے کا مضمون امتحانات میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایوان بالاء کے اراکین بھی بیورکریسی کے ناروا رویے سے نالاں نظر آئے، اجلاس کے دوران سینٹ کمیٹی نے بیوروکریسی کے رویے کی بہتری کے لیے چئیرمین کمیٹی نے افسران کیلئے "انسانیت" سیکھنے کا مضمون رکھنے کی سفارش کی۔ 

کمیٹی کو سیکشن افسر کی ترقی کے امتحانات کے رولز پر بریفنگ دی گئی، حکام پبلک سروس کمیشن نے کہا کہ سیکشن آفیسر کی پروموشن کا امتحان طریقہ کار کے تحت ہوتا ہے،حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امتحانات میں کوئی ایک مضمون کے انتخاب کرنے کی چوائس دی جاتی ہے،اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے افسران اور بیوروکریسی کیلئے "انسانیت" سیکھنے کا مضمون رکھنے کی بھی سفارش کی، ان کا کہنا تھا کہ افسران کے اخلاقیات کا بھی امتحان رکھا جائے کیوں کہ افسران اور بیوروکریسی کو "انسانیت" سیکھنے کی اصل ضرورت ہے۔

چئیرمین کمیٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درست بات کرنے سمیت بیوروکریسی کے خلاف لاکھوں شکایات ہیں ،چئیرمین کمیٹی بیوروکریسی کے لیے سب سے بڑی سائنس انسانیت کی ہونی چاہیے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -