یہ لوگ عمران خان کے خوف سے عوام میں نہیں جا سکتے، عمر سرفراز چیمہ
لاہور(آئی این پی) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کے خوف سے عوام میں جا کر اپنی شکل نہیں دکھا سکتے. جو شخص ضمانت پر رہا تھا اسے وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا دیا گیا نواز شریف سے مشاورت کو اب تسلیم کرلیا گیا ہے، شہباز شریف کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ڈھٹائی سے ٹی وی پر بیٹھ کر وزیراعظم نے جھوٹ بولے، بجلی کے بلوں میں کمی پر بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔ مریم نواز کے حوالے سے مشیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کل تک کہا جاتا تھا کہ پلیٹ میں رکھ کر پاسپورٹ دیں گے تو نہیں لوں گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت نے1 ملین ٹن گندم مانگی لیکن وفاقی حکومت نے انکار کردیا، ٹیکنیکل بنیادوں پر قوانین میں تبدیلی کر کے ریلیف لیا جارہا ہے.