یاماہا کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مگر کونسی موٹرسائیکل کتنی مہنگی ہوئی؟ جانئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) یاماہا نے ایک بار پھر اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی نے 31جولائی 2022ءکو اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھائی تھیں اور اب اس نئے اضافے سے اس کی بائیکس کی قیمت 3لاکھ 31ہزار تک جا پہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وائی بی 125زیڈ کی قیمت میں 13ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 2لاکھ 86ہزار روپے ہو گئی ہے۔ وائی بی 125زیڈ، ڈی ایکس کی قیمت ساڑھے 14ہزار روپے اضافے سے 3لاکھ 7ہزار روپے، وائی بی آر 125، وائی بی آر 125جی اور وائی بی آر 125جی (میٹ ڈارک گرے) کی قیمتیں 15ہزار روپے اضافے سے بالترتیب سوا 3لاکھ روپے، 3لاکھ 28ہزار روپے اور 3لاکھ 31ہزار روپے ہو گئی ہیں۔