ضلع چکوال میں غیرت کے نام پر 2سگے بھائی قتل

ضلع چکوال میں غیرت کے نام پر 2سگے بھائی قتل
ضلع چکوال میں غیرت کے نام پر 2سگے بھائی قتل

  

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل تلہ گنگ میں غیرت کے نام پر 2 بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل" 24نیوز" کے مطابق دوہرے قتل کی یہ واردات تحصیل تلہ گنگ علاقے پھاتر میں ہوئی۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے ساجد شاہ اور محبوب شاہ نامی 2بھائیوں کو قتل کیا۔ فائرنگ سے عامر شاہ اور ذوالقرنین شاہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واردات کا مقدمہ ٹمن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ ایس ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد وہ پولیس کی حراست میں ہوں گے۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوائی جا چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرائم سین یونٹ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں کو بھی بلایا گیا تھا جنہوں نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کیے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -چکوال -