ملک بھر میں جنگلات کی بحالی کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ  کر لیا گیا

  ملک بھر میں جنگلات کی بحالی کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ  کر لیا ...
  ملک بھر میں جنگلات کی بحالی کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ  کر لیا گیا

  

پشاور(آن لائن)پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ اور فوڈ اینڈ ایگری کلچر ارگنائزیشن (ایف اے او) کے باہمی تعاون سے ملک بھر میں جنگلات کی بحالی کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد متفقہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے جس کے ذریعے ملک میں پائیدار بنیادوں پر جنگلات اور اراضیات کی بحالی ممکن ہوسکے گی۔ پاکستان فارسٹ انسٹیٹوٹ میں مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ایف اے او کے علاوہ دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے آئے ہوئے مندوبین نے شرکت کی اور اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان فارسٹ انسٹیٹوٹ محمد اکبرخان نے کہا کہ مجوزہ پلان میں شرکاء کی سفارشات اور ترجیحات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -