سندھ میں 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کا اعلان

سندھ میں 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کا اعلان
سندھ میں 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کا اعلان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا.

سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 9 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نبی اکرم  ﷺ کی ولادت کے مہینے کا چاند نظر آتے ہی ملک بھر میں محافل کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جن میں نعت خواں حضور نبی کریم ﷺ کی خدمت اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کر رہے ہیں جب کہ علما ئےکرام نبی کریم ﷺ کی  پاک سیرت  بیان کر رہے ہیں. 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -