سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی
سونے کی قیمت میں کمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے. سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے  گھٹ کر ایک لاکھ 48ہزار300 روپے ہوگئی ہے. دس گرام سونے کی قیمت 129 روپے کی کمی سے  ایک لاکھ 27ہزار143 روپے کی سطح پر آگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 1709 ڈالر کی سطح پر آگئی. 

مزید :

بزنس -