سارہ کے قتل کے بعد شاہنواز کی والدہ نےکال کرکے بہو کی تعریفیں کیں، مقتولہ کے والد کا انکشاف

سارہ کے قتل کے بعد شاہنواز کی والدہ نےکال کرکے بہو کی تعریفیں کیں، مقتولہ کے ...
سارہ کے قتل کے بعد شاہنواز کی والدہ نےکال کرکے بہو کی تعریفیں کیں، مقتولہ کے والد کا انکشاف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی ایاز امیر کی مقتولہ بہو سارہ انعام کے والد انجینئر انعام الرحیم کا کہنا ہےکہ  قتل کے واقعے کے بعد شاہنواز کی والدہ نےکال کرکے سارہ کی تعریف کی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجینئر انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ سارہ 3 بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی، 2000ء میں ہم کینیڈا چلےگئے تھے، سارہ ابوظبی میں بھی جاب کرتی رہی، جولائی کے آخری ہفتے میں معلوم ہوا کہ سارہ نے شادی کرلی۔

 انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ سارہ نےکہا تھا کہ وہ 38 سال کی ہے اپنا فیصلہ خود کرسکتی ہے، ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کا معلوم ہوا تو ہمارا اعتماد بحال ہوا، قتل کے واقعے کے بعد شاہنواز کی والدہ نےکال کرکے سارہ کی تعریفیں کیں، یہ کیس ہم ہی لے کر چل رہے ہیں ،قانون کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔

اس موقع پر سارہ انعام کے بھائی فرخ انعام کا کہنا تھا کہ ہمیں سارہ کا بہت زیادہ دکھ ہے، سارہ انعام بہت لائق تھی، سارہ کو بے دردی سے قتل کرنے پر شاہنواز کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

مزید :

قومی -