بطور چیئرمین پیسہ تو نہیں ملتا لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں، رمیز راجہ کا بیان

بطور چیئرمین پیسہ تو نہیں ملتا لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں، رمیز راجہ کا بیان
بطور چیئرمین پیسہ تو نہیں ملتا لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں، رمیز راجہ کا بیان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بطور چیئرمین پیسہ تو نہیں ملتا لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم کہتے ہیں تنقید بہت ہوتی ہے، میں بابر کو تسلی دیتا ہوں، ان کو کہتا ہوں شکر کرو دوسرے سپورٹس جیسا حال نہیں ہوا۔رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ بھی کرکٹ انڈسٹری ہے، ہم نے ان کو ہرایا، ہمارا ورلڈ کپ میں اتنا ہی چانس ہے جتنا کسی بڑی ٹیم کا ہے،یہ ٹیم ہارنے نہیں جیتنے جا رہی ہے۔

 پاکستان کرکٹ میں ایک چانس کی کہانی نہیں ہونی چاہیئے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ حقیقت ہے، لوگ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں،آئیڈیاز لے کر آیا ہوں، اس پر عملدرآمد کراؤں گا،مجھے ہیڈلائنز کی ضرورت نہیں،میرے لئے چیئرمین شپ کی ویلیو نہیں۔ میرا میچ دیکھنے کا مزاج نہیں، دیکھنے جاتا ہوں تو لڑائی ہو جاتی ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی جے ایل پی ایس ایل کیلئے سپلائی چین بنے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی جے ایل میں ایک پیسہ نہیں لگے گا، آپ دیکھیں گے پی جے ایل سے بڑی بڑی خبریں آئیں گی۔ جب تک پروسیس سے نہیں گزریں گے چیمپئن نہیں بن سکتے،ہمارے انڈر 19 کے لڑکے انٹرنیشنل ڈگ آؤٹ میں کپتانی کریں گے۔

مزید :

کھیل -