خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا ہڑتال پر جانے اور سکول بند کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا ہڑتال پر جانے اور سکول بند کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا ہڑتال پر جانے اور سکول بند کرنے کا اعلان
سورس: File

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے پرائمری سکولوں کے اساتذہ نے ترقی نہ ملنے پر جمعرات سے ہڑتال پر جانے اور سکول بند کرنے کا اعلان کردیا. صوبے میں 24 ہزار سے زائد پرائمری سکول ہیں جن کی بندش سے لاکھوں طلبہ متاثر ہوں گے.

ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق آل  پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعرات کو صوبے کے تمام پرائمری سکولوں کو تالے لگا کر دھرنا دیا جائے گا۔

آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عزیزاللہ کے مطابق پرائمری ٹیچر سکیل 12 پر بھرتی کیا جاتا ہے جبکہ مڈل اور ہائی سکول کے اساتذہ کے  لیے گریڈ 15 یا 16 ہوتا ہے،  ان تمام بھرتیوں کے لیے تعلیم کی شرط ایک جیسی ہے تو پھر پرائمری سکول کے استاد کا گریڈ کیوں کم ہے؟ انہوں نے کہا کہ حکومت پرائمری سکولوں کی حالت بہتر کرنا چاہتی ہے تو اساتذہ کو پروموشن دیں اور نئی بھرتیاں سکیل 15 پر کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -