امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ، سکول چین کا افتتاح کیا

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ، سکول چین کا افتتاح کیا
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ، سکول چین کا افتتاح کیا

  

باغ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے لیے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایم ٹی بی سی باغ  کا دورہ کیا۔انہوں نے  باغ میں امریکی سرمایہ کار کمپنی کے تحت جاری روزگار پراجیکٹ کیئر کلاؤڈ ایم ٹی بی سی کا بھی معائنہ کیا۔

ایم ٹی بی سی کے چئیر مین محمود الحق نے امریکی سفیر کا باغ میں خیر مقدم کیا۔ دورہ باغ کے دوران امریکی سفیر  نے ایم ٹی بی سی کے زیراہتمام پراجیکٹ کے تحت معروف  سکول چین  ہیڈ سٹارٹ کی برانچ کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کار کمپنی کا یہ منصوبہ نہایت شاندار ہے اس منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور آزادکشمیر کے لوگوں کے مابین پیپل ٹو پیپل روابط  کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں  آزاد کشمیر میں امریکی کمپنی کے زیر اہتمام سکول قائم کرنےسے تعلیمی معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ 

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -