عمران خان کے گارڈ نے صحافی مطیع اللہ جان کو جان بوجھ کر دھکا مار دیا

عمران خان کے گارڈ نے صحافی مطیع اللہ جان کو جان بوجھ کر دھکا مار دیا
عمران خان کے گارڈ نے صحافی مطیع اللہ جان کو جان بوجھ کر دھکا مار دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے گارڈ نے صحافی کو جان بوجھ کر دھکا دے دیا۔

3 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بد تمیزی، بد تہذیبی اور صحافی کو کام سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانگی کے وقت عمران خان کے ایک گارڈ نے صحافی کو جان بوجھ کر دھکا دیا۔گارڈ نے عمران خان کے پیچھے چلنے والے شخص کو کہا کہ وہ پیچھے آرہا ہے جس پر اس شخص نے جان بوجھ کر گارڈ کو صحافی پر دھکیل دیا۔ویڈیو میں گارڈ کو عمران خان کے پیچھے کھڑے شخص سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مزید :

قومی -