لاہور گیریژن یونیورسٹی کا پانچواں کانووکیشن

لاہور گیریژن یونیورسٹی کا پانچواں کانووکیشن
لاہور گیریژن یونیورسٹی کا پانچواں کانووکیشن

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور گیریژن یونیورسٹی میں پانچویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. تقریب میں وائس چانسلر میجر جنرل شہزاد سکندر ہلال امتیاز ملٹری (ر) کے ہمراہ چیئرمین پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر رجسٹرار لاہور گیریژن یونیورسٹی اور ڈین سوشل سائنسز بیسک سائنسز ڈین لینگویج شامل تھے. تقریب میں 585 طلباء شریک ہوئے جن میں 17 کو پی ایچ ڈی 67 میڈلسٹ اور آٹھ طلبہ کو پہلی پوزیشن سے نوازا گیا. 

تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نےطلبہ و طالبات  کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی. انہوں نے لاہور گیریژن یونیورسٹی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا. 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -