24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آ جائے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دعویٰ

24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آ جائے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دعویٰ
24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آ جائے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آ جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر240 روپے تک گیا، میں پاکستان واپسی کے لیے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قیمت پر نظر رکھنا سٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، ڈالر 24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط اور پروگرام مکمل کریں گے، اکتوبر میں پٹرول پر 5 روپے لیوی لگنا تھی جو نہیں لگی، آئی ایم ایف پروگرام جون تک رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ڈی ویلیو ایشن کے خلاف رہا ہوں، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لے کر آئیں گے، گزشتہ پیر سے لے کر اب تک ڈالر 18 روپے کم ہو چکا ہے۔

مزید :

قومی -