دھنش اور رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا کا طلاق ختم کرکے دوبارہ ساتھ رہنے کا فیصلہ

دھنش اور رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا کا طلاق ختم کرکے دوبارہ ساتھ رہنے کا فیصلہ
دھنش اور رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا کا طلاق ختم کرکے دوبارہ ساتھ رہنے کا فیصلہ

  

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دھنش اور ایشوریا رجنی کانت، جو تقریباً نو ماہ قبل علیحدگی اختیار کر گئے تھے، نے مبینہ طور پر اپنی طلاق ختم کرنے اور دوبارہ ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب  یہ کہا گیا تھا کہ ان کے اہل خانہ "انہیں ساتھ رہنے پر راضی کرنے" کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم، ان کی مفاہمت کے بارے میں کوئی آفیشل اپ ڈیٹ نہیں ہے۔ سپر سٹار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا نے 2004 میں دھنش سے شادی کی۔ ان کے دو بیٹے یاترا اور لنگا ہیں، جو بالترتیب 2006 اور 2010 میں پیدا ہوئے تھے.

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایشوریا اور دھنش نے اس سال کے شروع میں اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ایک جیسے بیانات جاری کیے، مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال کریں. 

مزید :

تفریح -