نامعلوم کالر کی ریلائنس ہسپتال بم سے اڑانے اور مکیش امبانی کے خاندان کو دھمکیاں

نامعلوم کالر کی ریلائنس ہسپتال بم سے اڑانے اور مکیش امبانی کے خاندان کو ...
نامعلوم کالر کی ریلائنس ہسپتال بم سے اڑانے اور مکیش امبانی کے خاندان کو دھمکیاں
سورس: File

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال کو بدھ کے روز ایک نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔ فون کرنے والے نے ہسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ نامعلوم کالر نے امبانی خاندان کے کچھ افراد کے خلاف بھی  دھمکیاں  دیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق دھمکی کے بعد ڈی بی مارگ پولیس سٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے. ممبئی پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ اس سے پہلے امبانی خاندان کو 15 اگست کو ایچ این ریلائنس ہسپتال کے ہیلپ لائن نمبر پر دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جہاں کال کرنے والے نے آٹھ کالیں کی تھیں۔ کال کرنے والے کو دہیسر سے ٹریس کیا گیا اور اسی دن ڈی بی مارگ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا تھا.

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -