شہر اولیاءکی صدیوں پرانی تاریخ و کلچر کو اجاگر کرنے کا آغاز کردیا: ڈپٹی کمشنر ملتان

شہر اولیاءکی صدیوں پرانی تاریخ و کلچر کو اجاگر کرنے کا آغاز کردیا: ڈپٹی کمشنر ...
شہر اولیاءکی صدیوں پرانی تاریخ و کلچر کو اجاگر کرنے کا آغاز کردیا: ڈپٹی کمشنر ملتان

  

  ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر  ملتان محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ شہر اولیاءکی صدیوں پرانی تاریخ و کلچر کو اجاگر کرنے کا آغاز کردیا ہے تاکہ دنیا بھر میں اس عظیم ورثے کا تعارف کرایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں خونی برج فضیل کی مکمل اپ گریڈیشن شروع کردی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم پی اے ندیم قریشی کے ہمراہ اندرون شہر کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن حکام نے بیوٹیفیکیشن پلان پر بریفنگ بھی دی ،ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دہلی گیٹ چوک پر شاندار یادگار کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ تاریخی فضیل کے نیچے انتظارگاہ اور لینڈ سکیپنگ کو مزید بہتر کیا جائے گا۔طاہر وٹو نے کہا کہ مکمل تاریخی فضیل کو اصلی شکل میں بحال کرکے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ والڈ سٹی پراجیکٹ کو گھنٹہ گھر،تاریخی دروازے اور عمارات کو خوبصورت بنانے کا ٹاسک بھی دیا ہے۔ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا کہ شہر اولیاء  کی ترقی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات قابل تحسین ہیں حکومت پنجاب نے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کئے ہیں جس کو مقررہ معیاد میں ہی شفاف انداز میں خرچ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -