سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سے کوبرا نکل آیا، پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سے کوبرا نکل آیا، پولیس اہلکاروں ...
سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سے کوبرا نکل آیا، پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

  

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں سڑک پر چیکنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں جب ایک موٹر سائیکل سے کوبرا سانپ نکل آیا.

بھارتی ٹی وی نیوز 18 کے مطابق ضلع بستی میں پولیس اہلکار چیکنگ میں مصروف تھے. اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا گیا تو اس کے پاس موجود بوری سے سانپ نکل آیا. کوبرا سانپ نے نکلتے ہی سڑک پر پھن پھیلالیا جس سے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں.

جب ہوش ٹھکانے آئے تو موٹر سائیکل سوار سے تفتیش کی گئی جس نے انکشاف کیا کہ وہ سپیرا ہے اور قریبی گاؤں سے سانپ پکڑ کر اسے جنگل میں چھوڑنے جا رہا تھا لیکن چیکنگ میں پھنس گیا. پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد سپیرے کو سانپ سمیت جنگل کی طرف روانہ کردیا. 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -