ورلڈ کپ :احمد آباد میں ہونے والےمیچز پر دہشتگردوں کے حملے کا خطرہ ہے،بھارتی میڈیا

ورلڈ کپ :احمد آباد میں ہونے والےمیچز پر دہشتگردوں کے حملے کا خطرہ ہے،بھارتی ...
ورلڈ کپ :احمد آباد میں ہونے والےمیچز پر دہشتگردوں کے حملے کا خطرہ ہے،بھارتی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دیلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈیا  نے دعویٰ کیا ہےکہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں ہونے والے میچز پر دہشتگردوں نے حملے کی دھمکی دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے، گراؤنڈ کے اردگرد 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

احمد آباد اسٹیڈیم میں میچز کے دوران اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، میچ کے دوران موبائل فون کے سوا کوئی چیز اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ احمد آباد اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے افتتاحی اور پاک بھارت میچ سمیت 5 میچز شیڈول ہیں، ایونٹ کا فائنل میچ بھی احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔