چترال کا لاپتہ شہری 45 سال بعد گھر پہنچ گیا، جشن کا سماں

Oct 05, 2023 | 10:15 PM

چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن)چترال سے تعلق رکھنے والے 75 برس کے بابا سلطان 45 سال بعد اپنے آبائی گھر پہنچ گئے، بابا سلطان کو دیکھ کر خاندان والے خوشی سے نہال ہوگئے۔ 

اردو نیوز کے مطابق بابا سلطان 1978 میں نوکری کے غرض سے کراچی منتقل ہوئے تھے ، اس وقت ان کی شادی کو دو سال ہوئے تھے اور ڈیڑھ ماہ کا بیٹا بھی تھا، کراچی میں کام  کی تلاش کے دوران سلطان چترالی اچانک منظر عام سے غائب ہوگئے۔ گھر والے  اور دوست احباب ڈھونڈتے رہے، آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی کسی کو ان کی خبر نہ ہوئی۔ 45 سال سے لاپتہ بزرگ کے زندہ ہونے کی خبر اچانک کراچی میں رہائش پذیر ان کے بھتیجے مولانا اسحاق کو ملی تو انہیں یقین نہیں آیا، انہوں نےبتایا کہ  چچا سلطان میری پیدائش سےپہلےلاپتہ ہوگئے تھے، آج میری عمر 39 سال ہے، بابا سلطان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی تھی، میں نے انہیں پہچان کر یوٹیوبر سے رابطہ کیا اور یوں میری برسوں کی خواہش پوری ہوئی۔‘ان کا کہنا تھا ’جب ہم چھوٹے تھے تو ہمیں بتایا جاتا تھا کہ ہمارے چچا غائب ہوچکے ہیں۔ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں انہیں دیکھ سکوں گا۔

مزیدخبریں