دبئی سٹی (ویب ڈیسک) ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح دبئی کا رخ کرتے ہیں جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا ثقافتی اور معاشی مرکز ہے۔ دبئی اپنی جدید انفراسٹرکچر اور دلچسپ تفریحی سرگرمیوں کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔
سماء ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات مختلف مدت کے ویزے جاری کرتا ہے جن کے ذریعے غیر ملکی، بشمول پاکستانی، یو اے ای کا سفر کر سکتے ہیں۔ عام طور پر سیاحتی ویزے کے لیے 30 یا 60 دن کا ویزہ جاری کیا جاتا ہے، اور یہ ویزہ کسی سیاحتی کمپنی یا میزبان کے توسط سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یو اے ای وزٹ ویزا کی شرائط:
ایک عدد ذاتی تصویر
پاسپورٹ کی کاپی
بعض ممالک کے شہریوں کے لیے شناختی کارڈ (عراق، پاکستان، ایران، افغانستان)
یو اے ای میں درست میڈیکل انشورنس
یو اے ای سے باہر جانے کا ٹکٹ یا اگلی منزل کے سفر کا ٹکٹ
ہوٹل کی ریزرویشن یا رہائش کی تفصیلات
ویزا کے لیے درخواست کیسے دی جائے:
ویزے کے لیے اسپانسر کایو اے ای میں موجود ہونا ضروری ہے، جو آن لائن پلیٹ فارمز (جی ڈی آر ایف اے کی ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپلیکیشن) کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتا ہے۔
وزٹ ویزا کی فیس:
اکتوبر 2024 تک 30 دن کے سیاحتی ویزے کی فیس 200 درہم ہے، جس میں اضافی ویلیو ایڈڈ ٹیکس (5%) بھی شامل کیا جائے گا۔
داخلی یو اے ای فیس: 500 درہم (اگر درخواست دہندہ یو اے ای کے اندر موجود ہو)