ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ناصرف اپنے مداحوں میں بلکہ انڈسٹری میں بھی بے شمار چاہنے والے رکھتی ہیں۔ کرن جوہر نے شو کے دوران انوشکا کے سامنے یہ راز کھولا کہ اداکار ارجن کپور ہمیشہ سے انوشکا شرما کی محبت میں مبتلا رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے شو ’کافی ود کرن‘ کے آٹھویں سیزن کی پانچویں قسط میں ایک بڑا انکشاف کیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔اس قسط میں انوشکا شرما کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف بھی موجود تھیں، کرن جوہر نے شو کے دوران انوشکا کے سامنے یہ راز کھولا کہ اداکار ارجن کپور ہمیشہ سے انوشکا شرما کی محبت میں مبتلا رہے ہیں۔
انوشکا شرما اس انکشاف پر حیران رہ گئیں اور کہا، ’کیا واقعی؟ مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں تھا!‘ حتیٰ کہ کترینہ کیف بھی اس بات پر دنگ رہ گئیں۔شو کے دوران انوشکا نے کرن جوہر کی باتوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’آپ اپنے شو پر کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔‘ جس پر کرن نے کہا کہ ارجن کپور نے خود اس کا اعتراف کیا ہے۔