لاٹھی چارج اور گرفتاری کا بھی اختیار، اسلام آباد میں فوج کو دیئے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

Oct 05, 2024 | 12:04 PM

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوج کو دیئے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق فوج کو صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔ مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کریں گے۔ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کے بھی اختیارات دیئے گئے ہیں۔مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ کی بھی اجازت ہو گی۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ طاقت کا کم سے کم استعمال  کیا جائے گا۔ شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر کارروائی کی جائےگی جبکہ پولیس کی عدم موجودگی میں فوجی اہلکار جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کر سکتے ہیں۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے تھے  جن کے تحت پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں