دوستی سے  انکار پرخاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار کرلیا گیا

Oct 05, 2024 | 01:04 PM

لودھراں (ویب ڈیسک) لودھراں میں دوستی سے انکار پر خاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق لودھراں کی رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم راستے میں آتے جاتے ہوئے اسے تنگ کرتا تھا اور دوستی کرنے کو کہتا تھا۔ خاتون کے انکار پر ملزم نے دھمکیاں دیں اور بلیک میل کرنے لگا۔ ملزم نے گھر میں گھس کر خاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق خاتون کے شورمچانے پرگھر والے اکٹھا ہوئے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔خاتون نے ورچوئل ویمن سٹیشن پر کال کر کے واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے مدد طلب کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو بھیجا جس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔خواتین کسی بھی جگہ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو 15پر کال کر کے 2دباکر  ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں