بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے حنا ربانی کھر کا بیان بھی آ گیا

Oct 05, 2024 | 03:20 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا بیان بھی آ گیا ۔سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کھلے دل کے ساتھ بھارتی وزیر خارجہ شنکر کو ویلکم کرنا چاہیے۔ پاکستان میں اہم کانفرنس ہونے جارہی ہے، وزیراعظم نریندر مودی نہیں آرہے ہیں لیکن وزیر خارجہ جے شنکر کو بھیجا جارہا ہے۔

 واضح رہے کہ آنجہانی سشما سوراج پاکستان کے دورے پر آنے والی آخری بھارتی وزیر خارجہ تھیں۔ دریں اثناء بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان جیسوال نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان اور انکے وہاں پرتپاک استقبال کیے جانے کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا ہمارے لیے حیرت ہے کہ بھارتی قانون سے بھاگنے والے کا پاکستان میں اعلیٰ سطح پر استقبال کیا گیا۔

مزیدخبریں