بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

Oct 05, 2024 | 03:34 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں  ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق اِن لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 19 کی افسر ناہید احمد کو پنجاب ریونیو اتھارٹی میں3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ایڈیشنل کمشنر تعینات کیا گیا ۔میڈیکل آفیسر، محکمۂ صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد شاہ نواز خان کی خدمات بطور میڈیکل آفیسر پمز اسپتال اسلام آباد کے سپرد کی گئی ہیں۔ ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے کی گئی ۔  " جنگ " کے مطابق لیکچرر (اُردو) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا حکومت رقیہ بانو جمیل کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ایک سال کیلئے بطور لیکچرر (اُردو) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آ بادکے سپرد کی گئی ہیں۔ انفار میشن گروپ کے تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے افسر سہیل علی خان نے بیرون ملک جا نے کیلئے 33دن کی رخصت لی ہے۔ یہ رخصت 7 اکتوبر سے 8 نومبر تک مؤثر ہو گی ۔

مزیدخبریں