لاہور میں مال روڈ پر پی ٹی آئی کا احتجاج ، بچے سمیت7 وکلاءگرفتار 

Oct 05, 2024 | 04:17 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے جی پی او چوک میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے6 وکلا ءکو گرفتار کرلیا۔اس دوران ایک بچے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تاہم  پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ جی پی او چوک سے گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئے۔ 
لاہور کے علاقے مال روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلاء نے احتجاج کیا تاہم پولیس نے احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے ایک بچے سمیت 6 وکلاءکو گرفتار کر لیا۔ایوان عدل کے باہر بھی پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤکیا ، اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
دوسری جانب جناح ایونیو پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے ، چائنہ چوک کے قریب موجود پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ کلثوم چوک کے قریب احتجاج کرنے والے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

مزیدخبریں