اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی مبینہ گرفتاری کی اطلاعات کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا تہلکہ خیز بیان سامنےآگیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عمر ایوب کاکہناتھاکہ ’وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کو کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے کے پی کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین خان کی ضمانت منظور کرلی۔ وزیر اعلیٰ علی امین خا ن ریاست کا حصہ ہیں جیسا کہ آئین میں بیان کیا گیا ہے۔ رینجرز، پولیس اور مسلح افواج ریاست کے آلہ کار ہیں، کیا پاکستان میں مارشل لاء لگا ہوا ہے؟ یہ کارروائی اس فارم 47 حکومت کے لیے موت کی گھنٹی ہوگی‘۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کو ٹیگ کیا۔