انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

Oct 05, 2024 | 05:53 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلیںڈ نےپلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس انجری بڑھ جانے کی وجہ سے پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ اولی پوپ ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں برائیڈن کارس اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ جیک لیچ اور زیک کرولی کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہونیوالے اعلان کے مطابق  پلئینگ الیون میں کپتان اولی پوپ، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسو، برائیڈن کارس جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سے تاحال پلئینگ الیون کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں