برانڈ ڈیلز و اشتہارات کی وجہ سے کرکٹرز کا دھیان کرکٹ سے بھٹک رہا ہے‘ رابعہ کلثوم قومی کرکٹرز پر برس پڑیں
کراچی (آئی این پی) اداکارہ رابعہ کلثوم ناقص کارکردگی پر قومی کرکٹرز پر برس پڑیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دوران انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برانڈ ڈیلز و اشتہارات کی وجہ سے کرکٹرز کا دھیان کرکٹ سے بھٹک رہا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی سے مایوس اداکارہ نے کہا کہ کرکٹرز کو کرکٹ کھیلنے کے لیے رکھا گیا ہے ناں، تو پہلے انہیں کرکٹ کھیلنے دیں۔ انہیں اتنے بڑے بڑے برانڈز اور کنٹریکٹ دے کر ایزی کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پتا ہے کہ انہیں مالی اعتبار سے کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن ان کا جو کام ہے، جس کی وجہ سے برانڈز انہیں ہائر کرتے ہیں وہ کام تو کریں۔
