بلوچستان کے ضلع واشک میں دھماکہ
واشک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے ضلع واشک میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق دھماکے سے 1 شخص جاں بحق اور 3 افرادزخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واشک کے علاقے بسیمہ میں دھماکہ ہوا ہے،واشک دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
